پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

قطر نے سعودیہ سے رابطہ اور شاہ عبداللہ کے خلاف سازش کی،اماراتی وزیرخارجہ کا الزام

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انورقرقاش نے الزام عاید کیا ہے کہ قطر دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سعودی عرب کی قیادت میں چار عرب ممالک کی طرف سے قطرکے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کے بعد اس معاملے کے حل کی کوششیں کی گئیں مگر قطر نے تعاون نہیں کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ‘ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں انور قرقاش

نے کہا کہ قطر کی طرف سے ہمیں دہرے معیار کا سامنا ہے۔ قطر ایک طرف القاعدہ کی میزبانی کررہا ہے جو عراق اور دوسرے عرب ملکوں پر حملوں میں ملوث رہی ہے۔ اس کے علاوہ قطر نے فلسطینی تنظیم حماس کی حمایت اور مدد کی اور ساتھ ہی اسرائیل کے ساتھ خفیہ گرمجوش تعلقات بھی رکھے۔ قطر کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ رابطہ رکھا گیا مگر سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے خلاف سازش کی گئی۔اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے مطابق عرب ممالک قطر کے ساتھ جاری بحران کوختم کرنا چاہتے ہیں مگر دوحہ کی طرف سے عدم تعاون کا سامنا ہے۔ انہوں نے علامہ یوسف القرضاوی پر متحدہ عرب امارات کو پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بنانے پر اکسانے کا الزام عاید کیا۔ انور قرقاش کا کہنا تھا کہ یوسف القرضاوی کی طرف سے امارات کے خلاف بیان بازی سنہ 2014ء کے بحران کاحصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…