جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسے کہتے ہیں اپنے پاؤں پر ہی کلہاڑی مارنا! امریکا اور پاکستان کے تعلقات نیا رُخ اختیارکرگئے،امریکی اخبار نیویارک کا اداریہ ،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی بدلتی صورتحال سے خود امریکا کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں ٹرمپ کی زبان بولنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر کو حقیقت کا آئینہ بھی دکھایا۔ پاکستان کو امریکا کیلئے مشکلات میں ڈالنے والا اتحادی قراردیتے ہوئے جہاں ڈبل گیم کھیلنے کا راگ الاپا وہیں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ پاکستان سے دشمنی امریکا کے مفاد میں نہیں ہے۔

اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا کہ امریکا پاکستان کو امداد دیتے ہوئے ایک اتحادی کی طرح ڈیل کرے کیونکہ صرف پاکستان کے تعاون سے ہی امریکا خطے میں موجود شدت پسندوں سے لڑسکتا ہے۔اداریے کے مطابق افغانستان میں ہر امریکی فلائٹ پاکستان کے راستے سے جاتی ہے، زیادہ ترسامان پاکستانی روڈ اور ریل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے اور پاکستان کسی بھی وقت امریکا کی افغانستان میں رسائی بند کر سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو چین بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون کے لئے سفارتی رابطوں کی ضرورت ہے۔نیویارک اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ پاکستان سے معاملات مزید خراب نہیں کریں گے۔ اخبار نے مشورہ دیا کہ چلانے کے بجائے خاموش مذاکرات کی ضرورت ہے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں ٹرمپ کی زبان بولنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر کو حقیقت کا آئینہ بھی دکھایا۔ پاکستان کو امریکا کیلئے مشکلات میں ڈالنے والا اتحادی قراردیتے ہوئے جہاں ڈبل گیم کھیلنے کا راگ الاپا وہیں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ پاکستان سے دشمنی امریکا کے مفاد میں نہیں ہے۔ اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا کہ امریکا پاکستان کو امداد دیتے ہوئے ایک اتحادی کی طرح ڈیل کرے کیونکہ صرف پاکستان کے تعاون سے ہی امریکا خطے میں موجود شدت پسندوں سے لڑسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…