اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

چین پاکستان میں فوجی اڈہ بنائیگا،یہ اڈا کس شہر میں بنے گا اور 18دسمبر کو دونوں ممالک کی فوج کے درمیان کیا طے پایا، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین پاکستان میں دوسرا اوورسیز فوجی اڈہ تعمیر کررہا ہے جو کہ سٹرٹیجک سمندری راستوں میں اس کی توانائی پروجیکشن صلاحیتوں کے فروغ کا حصہ ہے ۔ واشنگٹن پو سٹ نے اپنی رپورٹ میں معاہدے سے آگاہ دو نامعلوم شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنصیب

خلیج عمان کے ایرانی سرحد کی نزدیکی بندرگاہ جیلوانی پر تعمیر کی جارہی ہے رپورٹ کے مطابق جیلوانی بیس کہلوانے والا یہ اڈہ چینی بحریہ اور فضائیہ کے لئے مشترکہ سہولت ہوگا جو کہ چینی تعمیر شدہ گوادر پورٹ سے کچھ فاصلے پر ہوگا رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر گزشتہ سال اٹھارہ دسمبر کو سولہ افراد پر مشتمل چینی فوجی کے ایک گروپ کے جیلوانی کے دورے پر پیش رفت ہوئی جب گروپ نے دس پاکستانی فوجی افسران سے ملاقات کی۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک بڑا بحری اور فضائی اڈہ تعمیر کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کو علاقے میں رہائش پذیر لوگوں کی بڑی تعداد کو بھی دوسری جگہ آباد کرناپڑیگا ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…