منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ میں اسٹنگ آپریشن کا انکشاف

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا نے فکسنگ سے نمٹنے کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا جب کہ کرکٹرز کو اسمارٹ فون ایپ سے لیس کردیا گیا۔آسٹریلیا اور انگلینڈ میں تیسرے ٹیسٹ کے موقع پر ایک برطانوی جریدے نے اسٹنگ آپریشن سے یہ انکشاف کیا کہ پرتھ ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا اہتمام کیا جا سکتا ہے، اسی کے ساتھ بگ

بیش میں بھی فکسنگ ممکن ہے۔ جس پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کیا تاہم واضح شواہد نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ آگے نہیں بڑھ پایا، کونسل کی جانب سے تمام آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کلین چٹ بھی دے دی گئی تھی۔اب کرکٹ آسٹریلیا نے کرپشن کو اسٹمپڈ آٹ کرنے کیلیے اپنے کھلاڑیوں کو اسمارٹ فون ایپ سے لیس کردیا تاکہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو ریکارڈ کرکے متعلقہ حکام سے شیئر کرسکیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان ٹم وائیٹیکر نے خصوصی ایپ ڈیولپ کرانے کی تصدیق کردی،انھوں نے کہاکہ ہم کرکٹ کی اینٹیگریٹی کو بڑھانے اور اسے کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے جدید ایجادات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اس ایپ کی مدد سے پلیئرز اپنے اردگرد ہونے والی مشکوک سرگرمیوں کو اسکرین گریب کے ہمراہ رپورٹ کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ اطلاع دینے سے متعلق دوسرے طریقہ کار بھی کام کرتے رہیں گے۔ٹم وائیٹیکر نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو سمجھا دیا گیا کہ اگر وہ اپنے اردگرد کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں، کسی کو حساس معلومات دوسرے شخص سے شیئر کرتے ہوئے پائیں یا پھر ان کو دوران میچ کسی مخصوص دورانیہ میں اسپاٹ فکسنگ کا شبہ ہو تو وہ اس ایپ کے ذریعے فورا اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل یوآر ایل، کرپشن ہاٹ لائن اور اینٹیگریٹی آفیسر کے ذریعے رپورٹ کی سہولت موجود تھی جس میں اب ایپ بھی شامل ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…