اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گزشتہ سال بلوچستان سے گرفتار کیا تھا، جس نے گرفتاری کے بعد اپنے بارے میں تمام حقائق بتا دیے اور اسے سزائے موت سنا دی گئی، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستان آرمی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، ملک بھر میں جاری ردالفساد آپریشن کے تحت
خفیہ ادارے کی اطلاع پر ایف سی نے سانگن کے علاقے میں کارروائی کی اس کارروائی کے دوران ایف سی نے افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ افغان ایجنسی کے لیے کام کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی ہیں۔