جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 59برس کے ہوگئے،اپنی سالگرہ کا کیک کس حالت میں کاٹا،تصویر دیکھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج 59برس کے ہو گئے اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی ۔اس موقع پر ان کے اہلخانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم نے اپنے بچوں کی جانب سے لا یا گیا سالگرہ کا کیک کاٹا ۔اس موقع کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خاقان عباسی چادر اوڑھے اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور پاجامہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے ساتھ

کھڑا بچہ کیک کاٹنے کے موقع کی تصویر لے رہا ہے ۔کیک بھی کسی عالیشان میز پر نہیں رکھا گیا بلکہ روز مرہ استعمال ہونے والی میز پر ہی کیک کو رکھا گیا جس پر کچھ دستا ویزات اور مزید کچھ روز مرہ استعمال ہونے والی اشیا ءرکھی ہوئی ہیں ۔انتہائی سادگی کی یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین کی جانب سے پسندیدگی اور حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 27دسمبر 1958کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…