جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ،اتحادی اور افغان فورسزاپنی ذمہ داری پوری کریں، افغانستان میں اب کیا ہونے والا ہے؟پاکستان نے اقوام متحدہ میں اہم اعلان کردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کا استعمال نہیں ہے ٗ مذاکرات سے ہی افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ بند ہو سکے گی ٗعراق اور شام سے شکست خوردہ داعش غیرمفتوحہ افغان علاقوں میں جمع ہو رہی ہے ٗداعش کی ایرانی، پاکستانی، وسطی ایشیائی سرحدوں پر موجودگی پر تحفظات ہیں ٗ داعش کا خاتمہ اتحادی افواج اور افغان حکومت کی ذمے داری ہے ۔

سلامتی کونسل میں افغانستان امن مباحثے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ عراق اور شام سے شکست خوردہ داعش غیرمفتوحہ افغان علاقوں میں جمع ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کی ایرانی، پاکستانی، وسطی ایشیائی سرحدوں پر موجودگی پر تحفظات ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ داعش کا خاتمہ اتحادی افواج اور افغان حکومت کی ذمے داری ہے، داعش دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے ٗتمام دہشتگرد گروپ اور تنظیمیں داعش کے جھنڈے تلے جمع ہو رہی ہیں، اس سے فوری طور پر نمٹنا ہو گا۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلیے فوجی کارروائیوں کو بند کرنا ہو گا، فوجی قوت کا مسلسل استعمال افغانستان میں امن نہیں لا سکتا، دنیا کی بڑی فوجی قوتیں 16 سال سے افغانستان میں برسرپیکارہیں، سوال یہ ہے کہ ہمیں افغانستان میں جنگ اور امن میں سے کسے چننا ہے؟ملیحہ لودھی نے کہاکہ تمام فریق جانتے ہیں کہ افغانستان میں امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات افغان حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے، مذاکرات سے ہی افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ بند ہو سکے گی۔انہوں نے کہاکہ پاک افغان ایکشن پلان برائے یکجہتی پرعمل درآمد سود مند ثابت ہو گا ٗایکشن پلان سے خطے میں سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبے مضبوط ہوں گے۔ مذاکرات سے ہی افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ بند ہو سکے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…