کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی اونچی اُڑان کے بعداسٹیٹ بینک کی جانب سے 100روپے کا سکہ ،ایسا انکشاف جس کے بارے میں کسی نے سوچاتک نہ ہوگا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 100روپے کا سکہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ روز سے نئے سکے کی تصاویر گردش کر رہی ہے،تصاویر100روپے سکے کی ہیں۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا 100روپے کا نیا سکہ جلد مارکیٹ میں
دستیاب ہو گا۔ تاہم اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت باتصدیق نہیں کی گئی۔اس سے قبل اسٹیٹ بینک 5 اور10روپے کے سکے جاری کر چکا ہے۔علاوہ ازیں اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.20روپے سے بڑھ کر 110.30 روپے اور قیمت فروخت 110.70روپے سے بڑھ کر 110.80 روپے ہوگئی۔ ہفتہ کو روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں استحکام جبکہ برطانوی پاؤنڈر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید129.50 روپے اور قیمت فروخت 131.50 روپے پر مستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 146.00 روپے سے گھٹ کر 145.75 روپے اور قیمت فروخت 148.00 روپے سے گھٹ کر 147.75 روپے ہوگئی۔ ہفتہ کو سعودی ریال کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید مستحکم جبکہ قیمت فروخت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 29.20روپے سے گھٹ کر 29.15 روپے اور قیمت 29.50 روپے سے گھٹ کر 29.45 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 29.90 روپے پر مستحکم جبکہ قیمت فروخت 30.30 روپے سے گھٹ کر 30.20 روپے ہوگئی ۔