اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اربوں روپے مالیت کے 8 بڑے پارکوں پر قبضے کا انکشاف، قبضہ کس نے کر رکھا ہے ؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں چائناکٹنگ اور قبضہ مافیا نے ، کھیل کے میدان، رفاہی پلاٹس ،ہل پارک، عزیز بھٹی پارک اور جھیل پارک سمیت اربوں روپے مالیت کے آٹھ بڑے پارکس پر قبضے کا انکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چائنا کٹنگ اور قبضہ

مافیا بے لگام ہوگئے ہیں، اربوں روپے مالیت کے آٹھ بڑے پارکس پر قبضے کا انکشاف ہواہے، جن میں ہل پارک، عزیز بھٹی پارک، جھیل پارک، سٹی پارک سمیت دیگر شامل ہیں۔کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی)کی دستاویزات کے مطابق تمام پارکوں پر چائناکٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی، ہل پارک پر کے ڈی اے نے 42 پلاٹ غیرقانونی الاٹ کئے، پی ای سی ایچ ایس میں 7 پلاٹ غیرقانونی الاٹ کئے گئے جبکہ ہل پارک کی زمین پر شادی ہال، دکانیں، سنیما تعمیرات کیے گئے۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ عزیز بھٹی پارک میں شادی لان، کلب کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا، جھیل پارک میں 6 ایکڑ اراضی پر ایک سوسائٹی نے قبضہ کیا، جبکہ احمد علی پارک پر واٹر بورڈ اور لینڈ گریبرز نے قبضہ کیا ہے۔سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق اسی طرح سٹی پارک کی 30ایکٹر اراضی پربھی قبضہ مافیا نے چائناکٹنگ کی،نیشنل پارک کو ایک سوسائٹی اور قبضہ مافیا نے ٹھکانے لگایا۔دستاویزات کے مطابق برما گارڈن پر سیاحتی ادارے نے قبضہ کیا اور لاء کالج تعمیر ہوا اور بلک پارک کلفٹن پر ایک کالونی کی تعمیرات ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…