ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ہواوے کا ”انجوائے 7 ایس “ سمارٹ فون منظر عام پر آگیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز نے اپنا نیا سمارٹ فون ”ہواوے انجوئے 7ایس “ متعارف کروا دیا ، جو تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے دو ورژن میں دستیاب ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ہواوے کا یہ سمارٹ فون کا ڈسپلے 5.65 انچ کے ایف ایچ ڈی پلس (2160×1080) کے ساتھ ہے، جس میں فلیگ شپ فونز کی طرح 18:9 کا ریشو دیا گیا ہے، یعنی بیزل کافی حد تک کم ہیں۔ اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس میں روایتی فیچرز جیسے وائی فائی، بلیوٹوتھ، فور جی ایل ٹی ای سپورٹ، جی پی ایس، ڈوئل سم اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ وغیرہ موجود ہیں۔فون کے اندر کمپنی کا اپنا کیرین 659 پراسیسر ہے جو کہ 2.6 گیگا ہرٹز کی طاقت رکھتا ہے۔فون میں بیک پر ایک تیرہ میگا پکسل جبکہ دوسرا دو میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔فون کا فرنٹ کیمرہ آٹھ میگا پکسل کا ہے جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے لیے سپر چارج ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔اس فون کو فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔اس کا تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ورڑن 1499 چینی یوآن (لگ بھگ 25 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا جبکہ فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کو پسند کرنے پر 1699 یوآن (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنے ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…