منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بغیر منصوبہ بندی سکواش میں عالمی سطح پر کھویا ہوا مقام حاصل کرنا مشکل ہے ، جان شیر خان

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سابق عالمی چمپئن سکواش جان شیر خان نے کہا ہے کہ بغیر منصوبہ بندی سکواش میں عالمی سطح پر کھویا ہوا مقام حاصل کرنا مشکل ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سکواش فیڈریشن کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں جس سے کم از کم انٹرنیشنل درجہ بندی اور پی ایس اے کے ٹونامنٹس میں پہلے سے بہتر

زرلٹ حاصل کئے جا سکیں، آٹھ بار عالمی چمپئن رہنے والے پاکستانی ہیرو جان شیر نے کہا کہ جب تک کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس اور ٹریننگ پر پوری توجہ نہیں دیں گے تو اس وقت تک عالمی سطح پر نتائج حاصل کرنا بہت مشکل ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں اتنی سہولیات بھی نہیں ملتی تھیں اور ہم نے دنیا پر سکواش کے میدان میں حکمرانی کی ہے اور پورا ، پورا دن سکواش کورٹ میں رہتے تھے، انہوں نے کہا کہ میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ جب تک ہمارے نوجوان کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ اور دل لگا کر نہیں کھیلیں گے تو اس وقت تک نتائج حاصل نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں موبائل انٹرنیٹ کی وجہ سے بھی ہمار ا نیا نوجوان ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے انٹرنیٹ کے بہت فائدے بھی ہیں لیکن اس کے نقصانات بھی بہت ہیں کیونکہ کھلاڑی ہر وقت انٹرنیٹ اور موبائل پر لگا رہتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کراچی اور لاہور کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی کروائے چائیں جس سے نئی نوجوان نسل میں کھیلنے کا شوق پیدا ہوگا، ایک اور سوال کے جواب میں جان شیر خان نے کہا کہ ملک میں اکیڈمیز کا قیام بہت ضروری ہے اور پاکستان سکواش فیڈریشن کو چاہئے کہ اکیڈمی میںکھلاڑیوں کے لئے رہائش اور کھانے کے ساتھ ، ساتھ تعلیم کا انتظام کیا جائے اور سارا سال کھلاڑی اس میں تربیت حاصل کریں-

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…