بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں ”نوکیا 8 “ کی فروخت کا آغاز

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹر ڈیسک)معروف موبائل فون کمپنی نوکیا نے پاکستان میں اپنا پہلا فلیگ شپ سمارٹ فون ”نوکیا ایٹ“ فروخت کے لیے پیش کر دیا۔رپورٹس کے مطابق یہ فون رواں سال اگست میں متعارف کروایا گیا تھا جسے نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے پیش کیا، نوکیا ایٹ 5.3 انچ ڈسپلے (2560×1440) کے ساتھ ہے جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے ۔

اس کے فرنٹ پر بھی تیرہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج بھی موجود ہے۔نوکیا نے دیگر کے برعکس بڑے ڈسپلے بیزل کو ترجیح دی ہے حالانکہ اس وقت ایج لیس ڈسپلے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

نوکیا ایٹ 7.3 ملی میٹر پتلا فون ہے اور یہ اس کمپنی کا پہلا اینڈرائیڈ فون ہے جس میں زیسسز آپٹکس کیمرہ فرنٹ اور بیک پر دیا گیا ہے۔اس فون کے بیک تیرہ میگا پکسل کے ڈوئل کیمرہ دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک مونوکروم کیمرہ ہے ۔کمپنی کے مطابق اس میں ‘ botie ‘ موڈ دیا گیا ہے۔اس موڈ کے تحت فرنڈ اور بیک کیمروں کو ایک ساتھ متحرک کرکے تصویر یا ویڈیو لی جاسکتی ہے جبکہ نوکیا ایٹ میں اس فیچر سے ویڈیو کو فیس بک یا یوٹیوب

پر براڈ کاسٹ بھی کیا جاسکے گا۔اس فون میں پہلی بار نوکیا کا اوزو آڈیو فیچر بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے ویڈیوز کو 360 ڈگری آڈیو کے ساتھ لیا جاسکے گا اور لائیو اسٹریم میں مددگار ثابت ہوگا۔اس فون میں آل ویز آن ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جبکہ ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جو کہ بیٹری کو زیادہ جلدی ختم نہیں ہونے دیتا۔فی الحال یہ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے تاہم جلد اینڈرائیڈ اوریو سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…