منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پاکستانی حکام سے خفیہ ملاقاتیں،بھارتی سیاست میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا،اہم ترین سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

datetime 12  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی ) سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ریاستی انتخابات میں کانگریس کو کامیاب کرانے کے لیے پاکستانی مداخلت کے الزامات کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کے ریاستی انتخابات میں ممکنہ ہار دیکھ کر مودی بوکھلا گئے ہیں ، نریندرا مودی سیاسی فائدے کے لئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،مودی پاکستانی حکام سے خفیہ ملاقات

کے جھوٹے الزام پر معافی مانگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے نریندرا مودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر سے خفیہ ملاقات کے حوالے سے الزامات پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندرا مودی کی جانب سے خفیہ ملاقات کے بے بنیاد الزامات ان کے لیے تکلیف کا باعث بنے ہیں، درحقیقت گجرات کے ریاستی انتخابات میں ممکنہ ہار دیکھ کر مودی بوکھلا گئے ہیں اور سیاسی فائدے کیلئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، انہوں نے سابق وزیر اعظم اور فوج کے سربراہ سمیت آئینی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک خطرناک روایت کا آغاز کردیا ہے۔سابق بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کو قوم پرستی سے متعلق کسی وعظ کی ضرورت نہیں، عوام کانگریس اور ان کی خدمات کو بخوبی جانتے ہیں، مجھے وزیراعظم مودی کی طرف سے محض سیاسی فائدے کیلئے احمقانہ الزام تراشی دراصل گجرات کے انتخابات میں واضح شکست کی بوکھلاہٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ نریندرا مودی اپنے عہدے کا وقار بحال کرنے کے لیے معافی ضرور مانگیں گے۔واضح رہے کہ نریندرا مودی نے چند روز قبل گجرات میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان ریاستی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں کانگریس پارٹی بھی اس کے ساتھ ہے۔ اس سلسلے میں من موہن سنگھ اور بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری نے پاکستانی حکام سے خفیہ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…