جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

کالج میں لڑکیوں کے جینز پہننے اور موبائل فون پر پابندی عائدکر دی گئی

datetime 7  دسمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(سی پی پی)بھارتی شہر پٹنہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینزاور پٹیالہ لباس پہنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مگادھ مہیلا کالج کی انتظامیہ نے خواتین کے لئے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے، جس کے تحت کالج کی حدود میں طالبات کے جینز اورپٹیالہ لباس پہننے پر پابندی لگادی گئیہے جبکہ کلاس رومز میں موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکالج پرنسپل ششی شرما نے کالج انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کر تے ہوئے کہا ہے کہ

طالبات نے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کی درخواست کی تھی کیونکہ اس سے سماجی تفریق پیدا جنم لے رہی تھی، مسلم لڑکیاں جینز نہیں پہنتیں لہذا انہوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا جبکہ ہندو طالبات کا لباس دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے،فیصلے کی وجوہات بیان کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج روایات کو اہمیت دیتا ہے اور یہ ماڈرن کالج نہیں ہے، کلاس روم میں موبائل فون پر پابندی ہوگی تاہم کالج کیمپس میں مختص جگہ پر موبائل فون استعمال کیا جاسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ڈریس کوڈ پر آنئدہ سال جنوری سے باقاعدہ عمل درآمد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…