بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد،بڑے یورپی ملک سے بڑے پیمانے پر پاکستانیوں کوملک بدرکر دیا گیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو جانے کے بعد پاکستانی تارکین وطن کے ایک گروپ کو پاکستان واپس بھیج دیاگیا،ادھر پاکستانی قونصل جنرل نے کہاہے کہ پاکستانیوں کو جرمنی سے ملک بدرکیے جانے کے فیصلے سے پہلے ہی مطلع کردیاتھا،غیرملکی خبررساں ادارے کے

مطابق فی احال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہکتنے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا ہےتاہم جرمن وزارت داخلہ کے مطابق 2016 کے مقابلے میں رواں برس جرمنی سے پاکستان بھیجے جانے والے تارکین وطن کی تعداد دوگنی رہی ہے۔ رواں برس قریب 149 پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا، جب کہ یہ تعداد گزشتہ برس 81 اور سن 2015 میں فقط 22 تھی۔اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں مجموعی طور پر 73 ہزار سے زائد ایسے تارکین وطن مقیم ہیں، جن کا آبائی ملکپاکستان ہے۔ ان میں سے آٹھ ہزار 796 کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ جرمن حکام کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کی تعداد میں رواں برس نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔جرمن حکام کے مطابق زیادہ تر پاکستانی معاشی وجوہات کی بنا پر اپنے ملک سے ترک وطن کرتے ہیں جب کہ ایسے افراد کی تعداد نہایت کم ہے، جن کی زندگیوں کو واقعی ان کے آبائی ملک میں خطرات لاحق ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…