جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

میں نے دوسری شادی کرلی دوسرے مرد بھی دوسری شادی کریں ، کرغزستان کے مذہبی رہنما کا مشورہ ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

بشکک ( آن لائن )کرغستان کے مذہبی رہنما نے جب یہ اعلان کیا کہ انھوں نے دوسری شادی کر لی ہے اور دوسرے مردوں کو بھی دوسری شادی کا مشورہ دیا تو سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہوگئی۔نسات میڈیا نامی یو ٹیوب چینل پر مذہبی رہنما چوباک جلیلوف کی ویڈیو شائع کی گئی جس میں وہ انکشاف کرتے ہیں کہ ’میں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق نہیں دی ہے۔ وہ ابھی تھوڑی ناراض ہے‘۔کرغستان کے آئین کے مطابق ایک سے زیادہ

بیویاں رکھنے پر پابندی ہے۔کرغستان کے 2015 کے انتخابات میں جب یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کو قانونی قرار دیا جانا چاہیے تو صرف ایک جماعت نے ہاں میں جواب دیا تھا۔کئی ممالک میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنا غیر قانونی ہے۔ جولائی میں کینیڈا کی سپریم کورٹ نے دو مذہبی رہنماؤں کو سزا دی تھی۔ سابق بشپ ونسٹن بلیکمور نے 24 خواتین سے اور ان کے سابق بہنوئی نے پانچ شادیاں کی ہوئی تھیں۔جلیلوف کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی دوسری شادی کسی سے چھپا نہیں رہے۔ ان کی دوسری اہلیہ 30 سالہ بیوہ ہیں جن کا ترکی میں ایک بچہ بھی ہے۔ اور جلیلوف دوسرے مردوں کو بھی دوسری شادی کی ترغیب دے رہے ہیں۔آخر سابق مفتی یہ مشورہ کیوں دے رہے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ کرغز خواتین روس، ترکی اور چین جا رہی ہیں۔’ان کا کرغزستان میں خیال رکھا جانا چاہیے۔ میں مفلس ہم وطنوں کو خوراک فراہم کر رہا ہوں‘۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنے شوہروں کو دوبارہ شادی کرنے کی اجازت دینی چاہیے لیکن سب اس مشورے سے خوش نہیں ہیں۔وہ خود کہتے ہیں ’میری پہلی بیوی کچھ خفا ہے لیکن میرا خیال ہے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ خفا ہونا اور حسد کرنا اس کا حق ہے‘۔کچھ افراد کا کہنا ہے کہ انھوں نے صحیح کیا ہے۔ سلطانوف کا کہنا ہے کہ ’شریعت میں مردوں کو (دوبارہ شادی کرنے کے لیے) پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے‘۔بلاگر ڈینیئر عثمان اس بات سے متفق نہیں اور انھوں نے فیس بک پر لکھا کہ ایک سیکولر ریاست اور سول سوسائٹی کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…