منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا شرعاََ حرام، ناجائز اور گناہ علمائے کرام نے فتویٰ جاری کر دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا حرام، ناجائز اور گناہ قرار، فیصل آباد میں علمائے کرام کا پریس کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے پر حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال اور

شرکا پر تشدد کے بعد پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پورے ملک میں اس حکومتی اقدام کو مختلف طبقہ ہائے فکر کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فیصل آباد میں علمائے کرام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا حرام ،نا جائز اور گناہ قرار دے دیاہے۔ علماء کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے حکمران اس ملک پر حکمرانی کرنے کا آئینی ،قانونی،اخلاقی اور شرعی حق کھو چکے ہیں اور قرآن کو سنت کی روشنی کے میں انکو آئندہ الیکشن میں ووٹ دینا حرام ،نا جائز اور گناہ ہے ۔ایسا کرنا نہ صرف حرام ،نا جائز اور گناہ ہے بلکہ ملک پاکستان کی عوام کے ساتھ شدید ظلم اور زیادتی ہے۔واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پورے ملک میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جبکہ اس کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور مظاہرین نے ن لیگ کی اہم رہنمائوں، چوہدری نثار کے گھر پر ہلہ بول دیا تھا جبکہ مظاہرین کی جانب سے کئے گئے پتھرائوکے نتیجے میں لیگی رہنما جاوید لطیف زخمی ہو گئے تھے جبکہ پورے ملک سے آنیوالے ردعمل کے نتیجے میں حکومت نے دھرنے کے شرکا کی شرائط تسلیم کرلی ہیں اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد مستعفی ہوچکے ہیں اور وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…