اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کیلئے منظورکیا جانیوالا قانون کالا قانون ، افسوس نواز شریف کو قانون کو منظور نہ کروانے کیلئے رضامند نہ کر سکا، پارلیمنٹ لاجز میں لیگی ایم این اے روحیل اصغر کے لاج میں 35لیگی اراکین سے چوہدری نثار کی
ملاقات میں گفتگو، چوہدری نثار اور ن لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے۔ تاہم باحالت مجبوری ان رہنماوں نے اجلاس میں شرکت کی، معروف اینکر کاشف عباسی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام می معروف اینکر کاشف عباسی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں شیخ روحیل اصغر کے لاج میں ن لیگ کے 35 اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہوئی جبکہ اس ملاقات میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی شرکت کی ہے۔ ملاقات میں چوہدری نثار نے اراکین اسمبلی سے غیر رسمی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کے اجازت دینے کے قانون کو کالا قانون ہے اور مجھے افسوس ہے کہ نواز شریف کو اس قانون کو منظور نہ کروانے کیلئے رضامندنہیں کر سکا۔ کاشف عباسی نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں متعدد ن لیگی ارکان شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے مگر بحالت مجبوری ان رہنمائوں نے اجلاس میں شرکت کی۔