الطاف حسین کا بھی کائونٹ ڈائون شروع، اسکاٹ لینڈ یارڈ پاکستان کے ساتھ مل کر کیاکام کرنے جا رہی ہے، خبر نے ہلچل مچا دی

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

لندن(این این آئی)اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کریسیڈا ڈِک نے کہاہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے اگرجرم ہوا ہے ،اور ہم اسے ثابت کرسکیں تو انصاف ضرور ہوگا،پولیس کو تحقیقات کے لیے ہر طرح کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں، پاکستان سے بھی رابطے میں ہیں، تحقیقات جاری ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ داخلہ امور کی سلیکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پھٹ پڑیں، برطانوی ایم پی ناز شاہ نے سوال کیا کہ آخر برطانوی پولیس الطاف حسین کے خلاف کر کیا رہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی لندن

سے کی گئی نفرت انگیز تقریروں سے کراچی میں ہنگامہ ہوا جس وجہ سے کئی جانیں ضائع ہوئیں۔ناز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران فاروق کو لندن میں قتل کیا گیا، الطاف حسین کے گھر پر چھاپے میں اسلحہ خریداری کی رسیدیں ملیں، لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف کچھ نہیں ہورہا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کریسیڈا ڈِک بولیں اگر جرم ہوا ہے ،اور ہم اسے ثابت کرسکیں تو انصاف ضرور ہوگا۔کریسیڈاڈِک کا کہنا تھا کہ پولیس کو تحقیقات کے لیے ہر طرح کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں، پاکستان سے رابطے میں ہیں، تحقیقات جاری ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…