ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مجھے اس کرکٹر میں عبدالرزاق کی جھلک نظر آتی ہے،باؤلنگ کوچ نے نام بتادیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ اظہر محمود کو فہیم اشرف میں عبدالرزاق کی جھلک نظر آنے لگی۔اظہر محمود نے کہا کہ فہیم اشرف صلاحیتوں سے مالامال آل رائونڈر ہیں، امید ہے کہ وہ عبدالرزاق اور میرے بعد پیدا ہونے والا خلا پر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔سابق اسٹار نے کہاکہ جدید دور کی کرکٹ میں رنز

روکنا آسان نہیں رہا،اس لیے وکٹیں لینے والے بولرز کامیاب رہتے ہیں، دائرے کے اندر فیلڈرز اور بھاری بیٹ کی موجودگی میں حریف ٹیم کو بڑا ٹوٹل بنانے سے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ وکٹیں تسلسل سے گرائی جائیں۔ پاکستانی بولرز کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ گزشتہ 9ون ڈے میچز میں سب سے بڑا ٹوٹل236ہی بن پایا، خوشی کی بات یہ ہے کہ ریزرو بولرز میں سے بھی جس کو موقع ملا اس نے پرفارم کیا۔اظہر محمود نے کہا کہ کم انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے باوجود پیسرز کی بولنگ میں کاٹ پریکٹس سیشنز میں سخت محنت کا نتیجہ ہے، مثال کے طور پر حسن علی یارکرز اور بانسرز کے ساتھ بیک آفی دی ہینڈ خاص گیند میں بھی خاصے مشاق ہو چکے اور حریف بیٹسمینوں کو پریشان کرتے ہیں، انھوں نے یہ مہارت حاصل کرنے کیلیے نیٹ پریکٹس میں سخت محنت کی ہے، عثمان شنواری کی سلو بال پر کام کیا گیا، محمد عامر نے بھی ایک نئی قسم کی سلو ڈلیوری میں مہارت حاصل کرلی،اہم بات یہ ہے کہ بولرز تیزی سے یہ ہنر سیکھتے جا رہے ہیں کہ کس طرح کی کنڈیشنز میں بیٹسمینوں کو کیسی گیندیں کرنے سے کامیابی مل سکتی ہے۔بولنگ کوچ نے کہا کہ 6ماہ قبل بولرز سے کہا تھا کہ محنت کریں تو اپنے کھیل کا انداز بدل سکتے ہیں، میرے لیے بڑے اطمینان کی بات ہے کہ انھوں نے ایسا کر دکھایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…