اسلام ا باد(نیوز ڈیسک): صدر مملکت ممنون حسین نے رحم کی تمام اپیلیں نمٹا دی ہیں، اس وقت رحم کی کوئی اپیل زیرالتوا نہیں جبکہ وفاقی محتسب کی300، ٹیکس محتسب کی50، وفاقی بینکنگ محتسب کی20 اور خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے محتسب کی 20 اپیلیں زیر التوا ہیں۔ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے رحم کی تمام اپیلیں نمٹا دی ہیں اور اب رحم کی کوئی اپیل زیر التوا نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق صدر نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپیلوں کو ترجیحی بنیا دوں پر نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ صدر ممنون نے ایک نوٹس میں یہ بھی کہا کہ اگر ایوان صدر کی جانب سے اپیلوں پر دیے گئے احکام پر عملدرا مد نہ کیا گیا تو پھر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بینکنگ محتسب کی 50 میں سے 20اپیلیں زیر التوا ہیں، باقی نمٹا دی گئی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































