بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بائیو گیس کے 3 ہزار یونٹس لگانے کی تیاری مکمل کرلی، ڈی جی پیکرٹ

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد:(نیوز ڈیسک) پاکستان کونسل ا ف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجیز(پیکرٹ)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرسہیل زکی فاروقی نے کہا ہے کہ ائندہ مالی سال کے دوران تین ہزار بائیو گیس یونٹس لگانے کی پلاننگ مکمل کرلی ہے جس کے تحت پچاس فیصد سبسڈی دی جائیگی، توانائی کے بحران کے تناظر میں ا بپاشی کیلیے سولر پینل پرٹیوب ویل چلانے کیلیے تمام تران پٹ دیدیا گیا ہے جس کا حتمی فیصلہ ا ئندہ چند ہفتوں میں کرلیا جائیگا۔
ڈی جی نے بتایاکہ ملک بھرمیں توانائی کے بحران کومرحلہ وار حل کرنے کیلیے مختلف منصوبوں کے ذریعے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کررکھی ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان، ا زاد کشمیر،خیبرپختونخواہ میں مائیکروہائیڈل پلانٹس کو شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت 2011 سے 2015تک پانچ میگاواٹ (25 ہزارگھروں کو) کوروشن کرنے کی پلاننگ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق485 یونٹس 8 میگاواٹ بجلی فراہم کررہے ہیں جو 70 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کررہے ہیں۔ اور لانگ ٹرم پلاننگ کے ذریعے یہ ہدف 2020 تک بیس میگاواٹ بجلی پیداکی جائیگی جوایک لاکھ گھروں کوبجلی فراہم کریگی۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس، کوکنگ، لائٹننگ،ا بپاشی اور پاور جنریشن جیسے منصوبوں کے ذریعے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پالیسی کے تحت 50 ہزار یونٹس کے ذریعے 3 لاکھ ملین مکعب کیوبک گیس یومیہ پیداکرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ اس وقت 4 ہزار یونٹس کام کررہے ہیں جو18 ہزارمکعب کیوبک گیس یومیہ پیداکی جارہی ہے۔ڈی جی نے بتایاکہ ادارے میں ایک عرصے سے نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے تکنیکی افراد کی کمی ہوگئی ہے۔ 180 افرادکے حامل ادارے میں صرف 70 افراد ٹیکنیکل ہیں اور 110 نان ٹیکنیکل ہیں۔ادارے میں خالی اسامیوں پربھرتی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اشتہارات کے ذریعے 29 ملازمین کوبھرتی کیا جائیگا۔ ادارے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلیے ملازمین کوترقی دینے کے کام کاا?غاز کر دیا ہے اورجوباقی ماندہ ملازمین رہ گئے ان کو بھی ترقی دی جائیگی۔ ڈی جی نے بتایاکہ پیکرٹ نے منصوبوں کیلیے ا?ئندہ مالی سال 2015۔16 کیلیے 100 سولرٹیوب ویل کی تنصیب کیلیے2ارب 49 کروڑ 98 لاکھ، گھروں میں سولر پینل کیلیے 4 ارب 49 کروڑ، مائیکروومنی ہائیڈرو پاور پلانٹس کیلیے 95 کروڑ، گرین پبلک بلڈنگز پروجیکٹ کیلیے 61 کروڑ 32 لاکھ، بائیوگیس پلانٹس کی تنصیب کیلیے 48 کروڑ 16 لاکھ مانگ رکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…