لاہور(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ا سٹیبلشمنٹ کے بجائے قوم سے معافی مانگتے اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین ا سٹیبلشمنٹ سے اپنے کن کن جرائم کی معافی مانگ رہے ہیں؟۔ کیا الطاف حسین بلدیہ فیکٹری میں جلائے گئے افراد کے خاندانوں اور وکلاءکو زندہ جلانے پر قوم سے معافی مانگیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم 24 سال سے کراچی پر قابض ہے۔ کراچی کے عوام کو ظلم اور جبر کے ذریعے خاموش کروایا گیا۔ کراچی کے خاموش لوگوں کو زبان دینے کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کراچی کی ہر گلی میں امن کی شمع روشن کرینگے۔ کراچی کو لندن سے چلانے کے بجائے قائداعظم کے نظریہ کے مطابق چلائیں گے۔ اب کراچی کے شہریوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ انھیں محبت چاہیے یا نفرت۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں۔ کراچی کے الیکشن سے تعلقات خراب نہیں ہونگے –