اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر دور میں پاک چین دوستی کا سفر آگے بڑھتا رہا۔ ہر حکومت نے اپنے دور میں چین کیساتھ دوستی مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کئے۔ پاکستان کی تمام حکومتیں چین کیساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے متفق رہی ہیں لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف نے حکومت سنبھالنے کے بعد پاک چین تعلقات کو ایک نیا پہلو دیا۔ پاک چین دوستی کو مضبوط شراکت داری میں بدل رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے چین کی مدد لازوال دوستی کا ثبوت ہے۔ چین کی مدد سے چھ ہزار چھ سو میگاواٹ کے کول انرجی منصوبے لگائیں گے۔ کوئلے، پانی، شمشی توانائی اور ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کی جائے گی۔ ان منصوبوں کے ذریعے توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ توانائی کے تمام منصوبے قرض کی صورت میں مکمل نہیں کئے جائیں گے۔ اگلے تین سے چار سال میں ان منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن کو 2 مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ گوادر پورٹ کی استطاعت کار بڑھانے کیلئے بھی منصوبے شروع کئے جائیں گے جبکہ انڈسٹریل تعاون کے منصوبوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک کی عوام کو خوشحال بنانے کلئے مل کر کام کریں گے۔ چائنہ پاک اقتصادی کوریڈور صرف ایک سڑک کا نام نہیں ہے۔ سلک روٹ کا ویڑن دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی جہت پیدا کرے گا۔
چین پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے: احسن اقبال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































