لاہور(نیوزڈیسک )سرکاری تعلیمی اداروں میں چھوٹی کلاسوں کے طلبہ و طالبات کےلئے تختی اور سلیٹ کا استعمال لازمی قرار دیدیا گیا ، تختی کے استعمال کا رجحان ختم ہونے کے بعد والدین کو بازاروں میں تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے خوشخطی کے لئے چھوٹی کلاسز سے طلبہ و طالبات کیلئے تختی اور سلیٹ کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور اس سلسلہ میں سکولوں میں طلبہ و طالبات کو تختی اورسلیٹ خریدنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تختی کے استعمال کا رجحان ختم ہونے کے بعد اکثر بک ڈپووں اور بازاروں میں تختی دستیاب نہیں جسکے باعث والدین کو اس کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔