جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی طرف سے مذاکرات نہ کرنے پرتشویش ،سرتاج عزیز

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے ہندوستان و پاکستان کے درمیان خارجہ سیکریٹری کی سطح پر مذاکرات شروع کرنے میں ہندوستان کی جانب سے غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان امن کی فضاء بحال اور دہشت گردی کا مسئلہ حل کر نے پر زور دیا ہے۔لاہور میں بیساکھی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر ِ اعظم نواز شریف نے 2013 کے عام انتخابات کے بعد ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لئے سماجی اور اقتصادی معاملات کی سطح کو ہموار بنانے کا اعلان کیا تھا اوراسی اعلان کردہ پالیسی کے تحت ہندوستانی وزیرِ اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی وزیرِ اعظم دہلی گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ27 مئی کو ہونے والی دونو ں وزراءاعظم کے درمیان ملاقات کے دوران خارجہ سیکریٹری کی سطح پر مذاکرات شروع کرنے پر دونوں نے رضامندی کا اظہار کیا تھا جبکہ اسی سلسلے میں ہندوستان کی جانب سے خارجہ سیکریٹری دورہ پاکستان پر اسلام آباد آئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزارتِ خارجہ کو ہندوستان کے پاکستان کے ساتھ مشاورت کیے بغیر اپنے طور پر مذاکرات کے عمل کو منسوخ کردینے پر حیرانی ہوئی تھی تاہم رواں سال 3مارچ کو نئے ہندوستانی خارجہ سیکریٹری کی جانب سے کیے گئے پاکستان کے دورے نے ایک اچھی ا±مید ظاہر کی ہے۔سرتاج عزیز نے دونوں وزراِ اعظم کی جانب سے شروع کیے گئے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ہندوستان پر زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…