لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف عدالتوں کا سامنا کریں گے،پارٹی قیادت سے متعلق افواہوں کوافواہیں ہی سمجھتاہوں،این اے 120 میں کوئی نیا الیکشن نہیں ہوگا،این اے120 سے مریم کی والدہ منتخب ہوئی ہیں،بیگم کلثوم نوازیہاں ہیں،مریم حلقے میں جارہی ہے تواس میں کوئی برائی نہیں،
عام انتخابات جولائی 2018 میں ہوں گے،چودھری نثارکا بیان ان کی رائے ہے،اس میں حرج کیاہے،بھارت کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی وہی ہے جو1947 سے ہے،کشمیربنیادی مسئلہ ہے جب تک وہ حل نہیں ہوگا،تعلقات میں بہتری آنامشکل ہے۔پیر کو یہاں ہیتھر ایئرپورٹ سے وطن واپس روانگی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف عدالتوں کا سامنا کریں گے،بھارت کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی وہی ہے جو1947 سے ہے،کشمیربنیادی مسئلہ ہے جب تک وہ حل نہیں ہوگا،تعلقات میں بہتری آنامشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سے متعلق افواہوں کوافواہیں ہی سمجھتاہوں،چودھری نثارکا بیان ان کی رائے ہے،اس میں حرج کیاہے،جمہوریت میں ہرشخص کی رائے ہوتی ہے،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ این اے 120 میں کوئی نیا الیکشن نہیں ہوگا، پاکستان میں عام انتخابات جولائی 2018 میں ہوں گے۔۔انہوں نے کہا کہ این اے120 سے مریم کی والدہ منتخب ہوئی ہیں، بیگم کلثوم نوازیہاں ہیں،مریم حلقے میں جارہی ہے تواس میں کوئی برائی نہیں۔