جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مخالفین 246 کے ضمنی انتخاب میں پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں، فاروق ستار

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو ایم کیوایم ایک تازہ دم جماعت کے طور پر سامنے آئے گی جب کہ ہمارے مخالفین کے پاس اب کوئی آسرہ نہیں وہ اس الیکشن سے پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔کراچی میں لیاقت آباد پر جلسے سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جو الزامات ایم کیوایم پر لگائے گئے ہیں اس کا جواب عوام 23 اپریل کو دیں گے، اس روز حقیقت کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگا، کنورنوید الیکشن میں کامیاب ہوں گے اور پتنگ بلندیوں پر اڑے گی جس کی عوام کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ میں ایم کیوایم پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی لیکن 23 اپریل ہماری عزت نفس کی بحالی کا دن ہے ہم اس روز عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے جب کہ اس ضمنی انتخاب کو لےکر ہمارے اتحاد کو بھی چلینج کیا گیا لیکن ہمیں یقین ہے کہ 23 تاریخ کو ڈبوں سے جو ووٹ نکلیں گے نہ صرف اس ضمنی الیکشن بلکہ پاکستان میں اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑیں گے اور ایم کیوایم ایک ریکارڈ مارجن سے کامیاب ہوگی۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب ہمارے مخالفین کے پاس کوئی آسرہ نہیں ہے وہ اس الیکشن سے پتلی گلی کے ذریعے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں کیونکہ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سےنہیں ہے، 23 تاریخ کو ایک تازہ دم ایم کیوایم وجود میں آئے گی جس کی کوکھ سے پاکستان کےمظلوموں اور محروموں کی نجات کا انقلاب آئے گا اور ایم کیو ایم پورے ملک میں ایک تیسرے آپشن کے طور پر سامنے آئے گی، تمام خوشیاں ہماری اور کراچی والوں کی منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…