کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 246 کا الیکشن ایک سیٹ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ہے اور اس کے بعد فیصلہ ہو گا کہ کراچی کا مستقبل کس طرف جائے گا۔ ایم کیو ایم لوگوں کو آزادی سے ووٹ کا حق استعمال کرنے دے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے الیکشن کی سارے پاکستان کیلئے اہمیت ہے۔ اس ایک سیٹ پر جیت جانے سے قومی اسمبلی میں ہماری پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم یہ الیکشن پورے پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم سے درخواست کی کہ وہ لوگوں کو ووٹ کا حق آزادی سے استعمال کرنے دیں اور خوف نہ پھیلائیں۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر منصفانہ الیکشن کرانے کیلئے دباﺅ ہے اور اگر گھوسٹ سٹیشن بنے تو الیکشن کمیشن کو شکایت کریں گے۔ رینجرز پولنگ کے دن خوف کی فضاءنہ بننے دے تاکہ لوگ آزادی سے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا سب اہم شہر ہے اور جو حالات کراچی کے ہوں گے اس کا اثر پورے پاکستان پر پڑے گا۔ گزشتہ 25 سال سے کراچی میں خوف کی فضاءہے جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا اور لوگ کاروبار چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں چلے گئے جس کے باعث بیروزگاری بڑھ گئی ہے اور ان کے مستقبل اندھیرے میں ہے جبکہ پڑے لکھے لوگ محدود ہو چکے ہیں اور لوگ یورپ، امریکہ اور انگلینڈ میں نوکریاں ڈھونڈنے جا چکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم کراچی کے لوگوں کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں اور نیا راستہ چن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن کے بعد فیصلہ ہو گا کہ کیا کراچی میں اسی طرح خوف چھایا رہے گا اور لوگ بکتر بند گاڑیوں میں دفاتر جائیں اور اغواءہونے سے ڈرتے رہیں گے یا پھر آزادی سے جی سکیں گے۔ این اے 246 کے الیکشن پر صرف اس لئے زور لگایا کہ کراچی کے لوگوں کو موقع ایک موقع دیں اور وہ نیا راستہ اپنائیں کیونکہ تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس نے کبھی ہتھیار نہیں اٹھائے اور اللہ کے فضل سے سارے پاکستان میں پھیل چکی ہے جبکہ باقی پارٹیاں محدود ہو گئی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 سال پہلے ملک کی تحریکیں کراچی سے جنم لیتی تھیں لیکن اب اسے محدود کر دیا گیا ہے تاہم تحریک انصاف چاہتی ہے کہ کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن جائے ۔ انہوں نے ایم کیو ایم سے درخواست کی کہ وہ لوگوں کو آزادی سے ووٹ ڈالنے دیں اور خوف نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کے لوگوں کا خوف ختم کرنے پر عمران اسماعیل کو مبارکباد دیتے ہیں جو ڈنڈے پڑنے اورحملے ہونے کے باوجود ڈٹے رہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ہماری بڑی فتح ہے اور اگلی سماعت میں سب کچھ ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتیں شور مچا رہی تھیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
کراچی کا مستقبل کون طے کریگا؟عمران خان

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننے والے لیگی ...
-
آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
-
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت ...
-
جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
-
مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی
-
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
-
ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ‘وردی’ ہے، محسن نقوی
-
سانپ نے آسٹریلوی پرواز میں گھنٹوں کی تاخیر کروادی
-
6 جولائی کو مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننے والے لیگی رہنما کا تہلکہ انٹرویو ...
-
آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
-
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا
-
جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
-
مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی
-
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
-
ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ‘وردی’ ہے، محسن نقوی
-
سانپ نے آسٹریلوی پرواز میں گھنٹوں کی تاخیر کروادی
-
6 جولائی کو مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان
-
پاک سوزوکی نے بھی اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ