ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کیرئیر کے آغاز میں تلخ لمحات سے گزرنا پڑا‘ اداکارہ جینیفر لارنس

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)ہالی وڈ کی معروف اداکارہ جینیفر لارنس نے کہا ہے کہ کریئر کے آغاز میں فلم پروڈیوسرز نے عریاں قطار میں کھڑا کیا اور انھیں کہا گیا کہ وہ اپنا وزن کم کریں۔ہالی وڈ میں ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے 27 سالہ اداکارہ نے کہا کہ انھیں شہرت ملنے سے پہلے ان جگہوں پر کسی

قسم کا اختیار حاصل نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ جوں جوں ان کی شہرت بڑھتی گئی، انھیں اس قسم کی حرکتوں سے پناہ ملتی گئی۔انھوں نے کہاکہ میں اپنی آواز کسی بھی لڑکے، لڑکی، مرد، عورت کے لیے بلند کروں گی جو محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنا تحفظ نہیں کر سکتے۔2013 میں سِلور لائننگز پلے بک کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ایک فلم کے لیے آڈیشن دینے گئیں تو انھیں ایک خاتون پروڈیوسر نے کہا کہ وہ عریاں ہو کر قطار میں کھڑی ہو جائیں۔ہالی وڈ میں ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے 27 سالہ اداکارہ نے کہا کہ انھیں شہرت ملنے سے پہلے ان جگہوں پر کسی قسم کا اختیار حاصل نہیں تھا-لارنس نے کہا کہ یہ تجربہ باعثِ ذلت تھا کیوں کہ ان کے قریب کھڑی لڑکیاں ان سے دبلی پتلی تھیں۔جب میں چھوٹی تھی اور (اپنا کریئر) شروع کر رہی تھی تو مجھے ایک فلم کے پروڈیوسرز نے کہا میں دو ہفتوں میں اپنا وزن 15 پاؤنڈ کم کر لوں۔مجھ

سے پہلے ایک لڑکی کو جلد وزن کم نہ کرنے کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔وہ بتاتی ہیں کہ پروڈیوسر نے انھیں کہا کہ وہ اپنی عریاں تصاویر لیں اور انھیں اپنی خوراک کم کرنے کے لیے بطور تحریک استعمال کریں۔جینیفر لارنس نے کہا کہ وہ خود کو قید میں محسوس کر رہی تھیں اور انھوں نے اس وقت اس کی مذمت اس لیے نہیں کی کیوں کہ ان کا خیال تھا کہ

ہالی وڈ میں کریئر بنانے کے لیے یہی کچھ کرنا پڑتا ہے۔جینفر لارنس کا یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین کے خلاف پے در پے جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ اس سے فلمی صنعت اور دوسرے شعبوں میں عورتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…