منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

لکڑی کی پیٹیوں میں پاکستانی پھلوں کی برآمدات پر پابندی

datetime 17  اپریل‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے لکڑی کی پیٹیوں میں پاکستانی پھلوں کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔پابندی کا فیصلہ یورپی یونین اور دیگر ملکوں کی جانب سے ملنے والی وارننگ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزارت کی جانب سے ایک خصوصی سرکلر F.4۔5/2014 (UAE)/PQS کے ذریعے تمام ایکسپورٹرز اور اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا گیا ہے کہ لکڑی کی پیٹیاں حشرات اور مضر حیواناتی اور نباتاتی اجسام کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کو یورپی یونین اور دیگر ملکوں نے وارننگ جاری کررکھی ہے۔لکڑی کی پیٹیوں میں ایکسپورٹ کیے جانے والے پھلوں کے معیار کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے کہا ہے کہ لکڑی کی پیٹیوں میں شپمنٹ میں مضر اجسام اور حشرات کی وجہ سے کنسائمنٹس مسترد کیے جانے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں اس لیے حکومت نے پلانٹ قرنطینہ ایکٹ 1976کے تحت لکڑی کی پیٹیوں میں پھلوں کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 20مئی سے کیا جائے گا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…