ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن قانون کے مطابق اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر کام کرے گا، چیف جسٹس

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصرالملک نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن قانون کے مطابق اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر کام کرے گا۔انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ کارروائی کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کےقواعد وضوابط میں تین سوالات پوچھے گئےہیں، پوچھے گئے تینوں سوالات کا جواب دیں گے، جوڈیشل کمیشن کمیشن نتائج کی پروا کئے بغیر قانون کے مطابق کام کرے گا، کمیشن انتخابات میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا تاہم اس کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی سے متعلق سیاسی جماعتوں کی شکایات اورتجاویز کاجائزہ لیں گے، میڈیا کوریج کی صورت میں کمیشن کی کارروائی کے میرٹ کو زیر بحث نہ لایا جائے اور اس سے یہ تاثر بھی نہیں ابھرنا چاہیے کہ وہ کارروائی پر اثرانداز ہورہا ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…