جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن نے نادرا سے 37 حلقوں سے متعلق فرانزک رپورٹس طلب کرلیں

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
اسلام آباد(نیوزڈیسک) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے نادرا سے 37 حلقوں سے متعلق فرانزک رپورٹس طلب کرلیں۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ کارروائی کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کے قواعد وضوابط میں تین سوالات پوچھے گئے ہیں، پوچھے گئے تینوں سوالات کا جواب دیں گے، جوڈیشل کمیشن کمیشن نتائج کی پروا کئے بغیر قانون کے مطابق کام کرے گا، کمیشن انتخابات میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا تاہم اس کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی سے متعلق سیاسی جماعتوں کی شکایات اورتجاویز کاجائزہ لیں گے، میڈیا کوریج کی صورت میں کمیشن کی کارروائی کے میرٹ کو زیر بحث نہ لایا جائے اور اس سے یہ تاثر بھی نہیں ابھرنا چاہیے کہ وہ کارروائی پر اثرانداز ہورہا ہے۔تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کمیشن کے سامنے موقف اختیار کیا کہ شفاف انتخابات کے متعلق آئین کےآرٹیکل 218 پرعمل نہیں ہوا، دھاندلی سے متعلق ہزاروں صفحات پر مشتمل مواد موجود ہے، جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے میں 37 حلقوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی جب کہ تحریک انصاف کو بھی مزید شواہد جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…