اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے سےبڑ ے فوٹوولٹک سولر پاور پلانٹ نے 100 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دی سولر پاور کا یہ منصوبہ بہاولپور کے صحرائی علاقہ چولستان میں قائد اعظم سولر پاور لمیٹڈ میں قائم کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ سولر پاور پلانٹ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک قدرتی ذرائع سے بجلی پیدا کر سکتا ہے اس سے پہلے پاکستان میں کوئی بھی سنگل پاور پلانٹ نہیں ہے اور اس کی ریکارڈ مدت میں تنصیب کے بعد اسے اہم کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق فی الحال 100 میگاواٹ صلاحیت کے حامل سولر پلانٹ سے 84 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوتی ہے اس سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کے لئے چینی و جرمن حکام سے تکنیکی مدد بھی لی گئی ہے۔