اسلام آباد (آن لائن) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کہنے پر فخر الدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر لگایا تھا اور فخرو الدین جی ابراہمی کے کہنے پر ہی 2013ء میں نگران وزیراعظم لگایا ، پی ٹی آئی کو اپوزیشن لیڈر لانے کی خواہش تھی تو بتا دیتے ان کی خواہش کا احترام کیاجاتا لیکن پی ٹی آئی نے ہمیشہ ناپختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کو فائدہ پہنچایا ہے ،
ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کو توڑ دیا ہے جس سے میرا دل بہت زیادہ دکھی ہے انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنا ہی تھا تو مجھے بتا دیتے میں خود تبدیل ہوجاتا ایم کیو ایم دو ماہ پہلے تک تو حکومت میں تھی لیکن آج کل معلوم نہیں کہ ایم کیو ایم HEمیں ہے یا SHE میں ۔اگر پی ٹی آئی اسی طرح اپوزیشن کو تقسیم کرتی رہی تو اس کا فائدہ حکومت کو ہوگا ،خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ناپختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کو ہی فائدہ پہنچایا ہے