بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

قائد حزب اختلاف کی تبدیلی میرے نہیں، عمران خان کے خلاف سازش ہے ‘خورشید شاہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی میرے نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف سازش ہے ، عمران خان کسی اور کا کھیل کھیل رہا ہے،عمران خان کے پارلیمنٹ میں ہوتے ہوئے اپنے لئے لابنگ کر کے قریشی اصل میں اپنے قائد کی جگہ لینا چاہتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی نظر میری کرسی پر نہیں عمران خان پر ہے، مجھے کوئی فکر نہیں جمہوری آدمی ہوں،عمران خان اپنی فکر کرے۔

انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی قائد حزب اختلاف بن نہیں سکتا،عمران خان کو ایم کیو ایم ووٹ نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف بتائے کہ اپوزیشن لیڈر کو بدلنے کی وجہ کیا ہے جن سے ووٹ مانگنے جا رہے ہیں وہ بھی تحریک انصاف سے یہی سوال کر رہے ہیں،مسلم لیگ (ق)،جماعت اسلامی،شیرپاؤ اور دیگر کو بھی اس کا جواب نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں اور ہماری اکثریت ماننے کو تیار نہیں۔ بہانا کوئی اور ایجنڈا کوئی اور ہے،پی ٹی آئی کھل کر بات کرے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کسی اور کا کھیل کھیل رہا ہے ہم نے کبھی مک مکا نہیں کیا آئین کے مطابق مشاورت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی سمجھتا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر بن جائے تو وزیراعظم کا امیدوار بھی بن سکتا ہے کوئی بندہ اپنے پارٹی قائد کے ہوتے ہوئے بڑا عہدا کیسے مانگ سکتا ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں آنے کا اعلان کیا تو میں نے کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر وہ ہوں گے اور عمران خان کے ہوتے ہوئے شاہ محمود کا اپوزیشن لیڈر بننا اس کے خلاف سازش ہے،شاہ محمود کو پتا ہے کہ ایم کیو ایم عمران خان کو ووٹ نہیں دے گی اس لئے باربار کہہ رہا ہوں سازش میرے خلاف نہیں عمران کے خلاف ہو رہی ہے،اکثریت جماعت کو نہ ماننا نہ جمہوری ہے اخلاقی اور نہ ہی سیاسی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد غیرفطری ہے چل نہیں سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…