اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طیب اردگان نے ہمسایہ ملک پر حملے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کسی بھی رات ہم عراق پر حملہ کر دیں گے اور کرد عراق کی آئل پائپ لائنیں کاٹ ڈالیں گے۔ عراق میں بسنے والے کرد کردستان بنانے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں مگر ترکی کردوں کے وجود کو اپنے لیے خطرہ تصور کرتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ترکی میں ہونے والے کئی خود کش حملوں میں کرد شدت پسند ملوث تھے، اب
یہ لوگ کردستان بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کے جواب میں ترکی کے صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ بالکل قبول نہیں ہے اور ہم کسی بھی رات کو عراق پر حملہ کر دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے ایک دن پہلے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم بھی اس بارے میں کہہ چکے ہیں کہ ترکی کردستان ریجنل گورنمنٹ پر زمینی و فضائی حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرد حکومت آزادی کے متعلق ریفرنڈم کروانے والی ہے مگر ہم اس کے نتائج قبول نہیں کریں گے۔