گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک )گجرات میں کنجاہ روڈ کے قریب سے 70گدھوں کا گوشت برآمد ، ملزمان نے گدھے ذبح کر کے کھالیں اتاریں اور گوشت چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گجرات کے نواحی گائوں منڈ کے قریب منڈی مویشیاں کے قریب ویران جگہ سے 70گدھوں کی کھال اتری لاشیں برآمد
ہوئی ہیں ۔ مقامی افراد نے اتنی بڑی تعداد میں گدھوں کو ذبح کرنے اور ان کی کھالیں اترتے دیکھ کر پولیس کا اطلاع کی تھی جس پر تین تھانوں کی پولیس نفری نے بروقت کارروائی کی جس پر ملزمان دو موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔