جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

امریکا کی سفری پابندی کے دائرہ کار میں توسیع ٗ مزید تین ممالک کے شہریوں پر دروازے بند 

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے سفری پابندی کے دائرہ کار میں توسیع کرتے ہوئے مزید 3 ممالک کے شہریوں پر اپنے دروازے بند کردیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 3 ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند کردیا ۔ نئی پابندی

کا شکار ممالک میں شمالی کوریا، وینزویلا اور چاڈ شامل ہیں۔ ان ممالک پر امریکا سے تعاون نہ کرنے کے الزامات کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔اس ضمن میں وائٹ ہاوس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ممالک پر پابندی کا فیصلہ مختلف ممالک کی حکومتوں سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر لگائی گئی ہے۔امریکا کے سخت حریف شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی معاملے میں تعاون نہ کرنے کے باعث اس کے شہریوں کے امریکی سفر پر پابندی ہوگی جبکہ لاطینی امریکا کے ملک وینز ویلا کو شہریوں کی تفتیش اور تصدیق میں تعاون نہ کرنے کی قیمت پابندی کی صورت میں چکانی پڑے گی۔افریقی ملک چاڈ جو انسداد ہشتگردی میں امریکا کا اتحادی ہے، اس پر دہشتگردی کی روک تھام میں معلومات کا تبادلہ نہ کرنے کی وجہ سے سفری پابندی لگائی گئی۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی بعض مسلم ممالک پر امریکا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔اس فہرست میں ایران ،لیبیا، شام، یمن اور صومالیہ تھے لیکن اب ان ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…