جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

جیل عملہ کی غفلت، اسرائیلی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینی مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

رام اللہ (این این آئی)اسرائیلی زندانوں میں قید درجنوں مریض فلسطینیوں کیساتھ جیل عملہ دانستہ غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اسیران کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب مریض اسیران کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کیلئے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔اطلاعات کے

مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کیوکیل معتز شقیرات نے اسیران کی طرف سے بھیجے گئے ایک مکتوب کا حوالہ دیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل مریض اسیران صہیونی جیلروں کے رحم وکرم پر ہیں۔ کئی فلسطینی مریض نام نہاد جیل ہسپتال الرملہ میں بدترین غفلت کا سامنا کر رہے ہیں۔مکتوب میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی انتظامیہ اور جیلر دانستہ طور پر فلسطینی اسیران بالخصوص مریض قیدیوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔ جیلوں میں بیمار پڑے فلسطینی سسک سسک کر جی رہے ہیں انہیں جیل کے اندر اور باہر کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔اسیران کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ قیدیوں کی بیماریوں کی تشخیص نہیں کراتی اور نہ ہی انہیں پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کی اجازت دی جاتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ انہیں عارضی آرام دینے والی گولیاں(پین کلر) دی جاتی ہیں اور نیند اور بے ہوشی کی دوائیوں کے ذریعے انہیں مسلسل تکلیف میں رکھا جاتا ہے۔فلسطینی مندوب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں مریض قیدیوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہے مگران میں سے 14 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…