پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر چینی طیارہ کیوبا پہنچ گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوانا (آئی این پی) ایئر چائنا کا 747طیارہ انسانی امداد کی بھاری کھیپ لے کر گذشتہ روز جوسی ماتری کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر گیا ،یہ امداد سمندری طوفان ہیری کین ارما سے ہونیوالے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائیگی ، چین کی طرف سے یہ پہلا طیارہ ہے جو 86ٹن امدادی سامان لے کر کیوبا پہنچا ہے ،سامان میں ٹینٹ ، جنریٹر ، فولڈ نگ بیڈ ، کمبل ، واٹر پمپ اور ضرورت کی

دیگر اشیاء شامل ہیں ، ہوائی اڈے پر امداد ی سامان کیوبا میں چین کے سفیر چین زی نے وصول کیا اور اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین اور کیوبا کے عوام کے درمیان روایتی دوستی موجود ہے اور چینی حکومت نے کیوبا کے متاثرہ عوام کیلئے امداد ی سامان کی پہلی کھیپ ہنگامی طورپر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہمیں توقع ہے کہ اس سے کیوبا کی متاثرہ عوام کی مشکلات کم

کرنے میں مددملے گی ۔اس موقع پر کیوبا کے غیرملکی تجارت اور سر مایہ کاری کے نائب وزیر انتونیو کیری کارٹے نے چین کی طرف سے ہنگامی امداد پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ چین اور کیوبا آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہمارے دوستانہ تعلقات مستحکم اور احترام کی بنیاد پر قائم ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…