اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہواوے نے شیڈول کے مطابق Huawei Maimang 6 لانچ کر دیا۔اس موبائل فون میں Kirin 659 SoC کے ساتھ اوکٹاکور پروسیسر شامل کیا گیاہے۔ اس ڈیوائس کا ڈسپلے 2160 x 1080 ریزولوشن اور 18:9 ریشو کے ساتھ 5.9 انچ کا ہے۔اس فون کی ریم 4 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 64 جی بی ہے۔فون کی اہم خصوصیت میں اس کا چار کیمروں کا حامل ہونا شامل ہے۔ فون فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا ہے۔اس فون کی بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ جبکہ فرنٹ
پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔اس فون کی پیمائش 156.2 x 75.2 x 7.5ملی میٹر اور وزن 164 گرام ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ 7.0 بیسڈ EMUI 5.1 انسٹال ہے اور اس کی بیٹری 3340 ایم اے ایچ کی ہے۔ ہواوے کی جانب سے اس فون کو چین کے باہر بھی پیش کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور جلد ہی یہ پاکستانی صارفین کیلئے بھی دستیاب ہو گا۔چین میں اس کی قیمت 2399 یوان یا 365 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ پاکستانی صارفین کیلئے 35سے 40ہزار تک کی قیمت میں دستیاب ہو گا۔