پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کی نصابی کتاب میں شاہ فیصل سٹار ٹریک کے کردار یوڈا کے ساتھ تصویر میں یوڈا کو شاہ فیصل کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے،کمیٹی غلطی کی تحقیقات کررہی ہے،وزیرتعلیم

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر تعلیم نے سکول کی نصاب کی کتابوں پر معافی مانگی ہے جن میں ایک تصویر چھپی ہوئی ہے جس میں سٹار وارز کا ایک کردار یوڈا شاہ فیصل کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق احمد العیسیٰ نے کہاکہ کمیٹی اس نادانستہ غلطی کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس تصویر میں یوڈا کو شاہ فیصل کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہ

فیصل اس تصویر میں سنہ 1945 میں اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر رہے ہیں۔یہ تصویر سعودی آرٹسٹ شویش نے بنائی تھی۔شویش نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو نہیں معلوم کہ یہ تصویر سکول کی نصابی کتاب میں کیسے چھپ گئی۔تاہم انھوں نے کہا کہ وہ شاہ فیصل کی عزت کرتے ہیں جنھوں نے سعودی عرب کو بدل کر رکھ دیا اور عالمی سطح پر ایک اہم ملک بنایا۔ہر کوئی شاہ فیصل سے محبت کرتا ہے بشمول نئی نسل کے۔یہ تصویر سنہ 2013 کے آرٹ ورک میں سے ایک ہے جس کو ‘اقوام متحدہ (یوڈا)’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس آرٹ ورک میں اقوام متحدہ کی تاریخی تصاویر پر امریکی پوپ کلچر جیسے کہ کیپٹن امریکہ سے لے کر ڈارتھ فیڈر تک کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔شویش کا کہنا تھا کہ ان کو اس تصویر میں یوڈا کو شامل کرنے کا خیال اس وقت آیا جب انھوں نے مصر کے سابق صدر انور سادات کی تصویر دیکھی جس میں وہ ڈزنی لینڈ میں مکی ماؤس کے ہمراہ کھڑے ہیں۔شویش نے کہا کہ کچھ تبصروں میں ان پر بھی یہ تصویر بنانے پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن زیادہ تر تنقید وزارت تعلیم پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…