منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان پر حملہ،افغان حکومت نے پاکستان پر سنگین الزام عائد کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی سرحدی فورسز نے مشرقی افغانستان میں 37مارٹر شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے ۔جمعہ کوافغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے 37مارٹر شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔واضح رہے کہ افغانستان اس سے قبل بھی پاکستان پر سرحد پار سے گولہ باری کا الزام عائد کرتاآیا ہے ۔

دریں اثنا حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار بھی جوتا کلب کے ممبر بن گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق واقعہ مغربی صوبہ ہرات کی جامع مسجد میں اس وقت پیش آیا جب حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار خطبہ دے رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے گلبدین حکمت یار پر جوتا پھینکا اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق جوتا پھینکنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار سابق عسکریت پسند لیڈر ہیں جو رواں ہفتے ہرات پہنچے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…