پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

تر ک صدرکی’’اسلامی دہشتگردی‘‘کے لفظ پر سخت الفاظ میں تنقید ہم نے تو آج تک مسیحی،یہودی یا بدھ مت دہشت گردی کا نام نہیں سنا تو آج اسلام کو کیوں دہشتگردی سے منسلک کیا جا رہا ہے،برائے مہربانی “اسلامی دہشتگردی کے لفظ کا استعمال بند کیا جائے،کیونکہ یہ حق تلفی ہے، رجب طیب اردگان

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی) تر ک صدر رجب طیب اردگان نے ’’اسلامی دہشتگردی‘‘کے لفظ پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تو آج تک مسیحی،یہودی یا بدھ مت دہشت گردی کا نام نہیں سنا تو آج اسلام کو کیوں دہشتگردی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک صدر نے نیو یارک میں مسلم انجمنوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے تو آج تک مسیحی،

یہودی یا بدھ مت دہشت گردی کا نام نہیں سنا تو آج اسلام کو کیوں دہشتگردی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ انھوںنے کہاکہ روہنگیا مسلمان اس وقت انتہائی اضطراب بھری زندگی گزار رہے ہیں جن کی نسل کشی کھلم کھلا ہو رہی ہے جنہیں بدھ آبادی قتل کر رہی ہے لیکن ہم نے اسے بدھ مت دہشت گردی نہیں کہا ۔ میں بدھ متوں کو دنیا کی اعتدال پسند فرقہ ماننے والوں سے کہتا ہوں کہ وہ اب” اسلامی دہشتگردی “کے لفظ کا استعمال بند کر دیں کیونکہ یہ حق تلفی ہے ۔ انہوں نے میکسیکو کے حالیہ زلزلے کی مثال دیتیہوئے کہا کہ ترک ہلال احمر اس وقت میکسیکو میں مدد کر رہی ہے کیونکہ مسلم اخلاقیات و تعلیمات ، امتیازانہ برتاو سے بالا تر ہو کر خدمت خلق کا درس دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اس وقت بعض ممالک میں اگر ایک شخص بھی مارا جاتا ہے تو اسے سانحہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ 10 لاکھ افراد کی موت پر صرف زبانی جمع خرچ پر ہی اکتفا ہوتا ہے، مگر دین اسلام کی روشنی میں ایک معصوم انسان کی موت انسانیت کی موت کے مترادف ہے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…