واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حاشیے میں کی گئی اس ملاقات میں دونوں صدور نے خاص طور پر سکیورٹی
صورت حال اور امریکی کمپنیوں کی جانب سے افغان معدنی ذخائر کی تلاش جیسے موضوعات کو فوقیت دی۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ معدنی ذخائر کی تلاش کے عمل میں امریکی کمپنیوں کی شمولیت سے کابل کی اقتصادی پالیسیوں کو تقویت حاصل ہو گی۔ ابھی جمعرات کو ہی جنرل اسمبلی سے خطاب
میں افغان صدر غنی نے کہا تھا کہ وہ اپنے ملک میں امریکی افواج کی اضافی تعیناتی پر خوش ہیں۔