اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے نوابزادہ گزین مری 18سالہ جلاوطنی ختم کر کے پاکستان پہنچ گئے، کوئٹہ ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوابزادہ گزین مری 18سالہ جلاوطنی ختم کر کے پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزین مری کی آمد سے پہلے ائیرپورٹ پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تھی
اور اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔ گزین مری کو جسٹس نواز مری قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گزین مری ہزاروں افراد کے قاتل، قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عدالت پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ گزین مری 1999سے دبئی میں خودساختہ جلاوطنی کاٹ رہے تھے وہ بلوچستان کے وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔