جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اگر ایران جیسا مجرم ملک بھی شریف اور معزز ہے تو پھر قطر کو مبارک ہو،سعودیہ

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی کی جانب سے ایران کو ’شریف‘ اور معزز ملک قرار دینے پر سعودی عرب نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق المریخی نے یہ بات عرب لیگ کے وزراء خارجہ اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کے مندوبین کو مخاطب کرتے ہوئے کی۔ گذشتہ روز عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا مصر

میں آغاز پر سکون انداز میں ہوا مگر اجلاس کے دوران قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ممالک کو اشتعال دلانے کے لیے ایران کی حمایت کا کھل کر اظہار کیا۔قطر کے ایران کے ساتھ تعلقات کو سند جواز فراہم کرنے کے لیے المریخی نے کہا کہ ایران ایک ’معزز اور شریف ملک ہے۔خیال رہے کہ یہ چاروں ممالک جون سے قطر کا یہ کہہ کر بائیکاٹ جاری رکھے ہوئے ہیں کہ دوحہ دہشت گردوں کی معاونت کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کا مرتکب ہے۔قطری وزیر مملکت کی طرف سے ایران کو معزز ملک قرار دینے پر مصر میں متعین سعودی سفیر اور عرب لیگ میں مملکت کے مستقل مندوب احمد قطان نے کہا کہ اگر ایران جیسا مجرم ملک بھی شریف اور معزز ہے تو پھر قطر کو مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ آج قطر ایران کو معزز ملک قرار دیتا ہے مگر اسے بہت جلد یہ احساس ہوگا کہ تہران کے ساتھ تعلقات کا قیام بہت بڑی غلطی تھی کیونکہ ایران ہمیشہ خلیجی ملکوں کے خلاف سازشیں کرتا رہا ہے۔احمد قطان نے کہا کہ قطری مندوب کہتے ہیں کہ ایران ایک معزز ملک ہے۔ واللہ اس سے بڑا مذاق اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ ایران نے ہمیشہ خلیجی ملکوں کے خلاف سازشیں کیں۔ ایک ایسا ملک جس کے کارندے بحرین اور کویت میں جاسوسی کرتے ہیں وہ قطر کے لیے شریف اور معزز ہوگیا۔ یہ وہی ایران ہے جس نے

تہران میں سعودی سفارت خانے کو نذرآتش کیا تھا۔ مگر افسوس ہے کہ قطری وزیر مملکت ایران کو ’شریف‘ ملک قرار دیتے ہیں۔سعودی سفیر نے قطری وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران تمہیں مبارک ہو۔ بہت جلد آپ کو ایران کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے پر شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔اس موقع پر مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے بھی قطری وزیر مملکت کے ایران کی حمایت پر مبنی بیان کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ

عرب لیگ کے اجلاس کے دوران تنازعات کو اچھالنے کا طرز عمل قابل قبول نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…