پشاور( این این آئی)کینیڈا نے خیبرپختونخوا ہ میں شمسی توانائی کی پیداوار کے شعبے میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے خیبرپختونخوا ہ میں شمسی توانائی کی پیداوار کے شعبے میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ،
کینیڈا کی ایک فرم کی جانب سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔اس سلسلے میں کینیڈین کمرشل کارپوریشن اورخیبرپختونخوا ہ حکومت کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ بجلی صوبے کے صنعتی زونز کو فراہم کی جائیگی تاکہ صنعتی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔