اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یونان کے وزیر خزانہ یورافاکس آج آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹن لوگارڈے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے لئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو اگلی قسط ادا کرنے کے لئے 9 اپریل کی ڈیڈ لائن ہے۔ یونانی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورا فاکس اور لوگارڈے یونانی حکومت کے اصلاہاتی پروگرام کے ہوالے سے غیر سرکاری بات چیت کریں گے۔